Advertisement
Advertisement
Advertisement

چمن میں سیلابی صورتحال؛ پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

Now Reading:

چمن میں سیلابی صورتحال؛ پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

چمن میں سیلابی صورتحال؛ پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

حالیہ بارشوں نے جہاں ملک بھر کو متاثر کیا وہیں چمن میں سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے جس کے پیش نظر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ہمیشہ کی طرح اپنی روایت قائم رکھتے ہوئے اس مشکل موقع پر بھی پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

سیلابی صورتحال سے چمن شاہرہ این اے 25 بُری طرح متاثر ہوئی جو پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی مشترکہ کاوشوں سے بحال ہو گئی۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور پاک فوج کی جانب سے مشترکہ ریسکیو ریلیف آپریشن پچھلے دو روز سے جاری ہے، چمن میں متاثرین کو پی ڈی ایم کی جانب سے خیمے کمبل برتن سمیت دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کی گئیں جبکہ سیلاب متاثرین کو نہ صرف بنیادی سامان اور راشن مہیا کیا گیا بلکہ مفت میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اس کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے میڈیکل کیمپس میں عوام کا مفت طبی معائنہ کیا گیا جبکہ سیلاب متاثرین کے مفت طبی معائنے کے علاوہ انہیں غذائیں اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

Advertisement

چمن کے متاثرین نے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے علاقہ مکینوں کو بروقت ریسکیو کرنے پر خوب سراہا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر