Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا ایک معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں، آرمی چیف

Now Reading:

جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا ایک معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید منائی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا۔ تاہم لائن آف کنٹرول آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید الضحیٰ منائی اور عید کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز بھی پڑھی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور فوجی دستوں سے خطاب، مادر وطن کی حفاظت کے عزم اور ہائی مورال کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی موقف کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزیوں سے اپنی جارحیت اور کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، ایسے ہتھکنڈے بشمول جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا ایک معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے، قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ کسی بھی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا فوری اور پرعزم جواب دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
طبی تعلیم کے حوالے سے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، جنرل ساحر شمشاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر