Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور میں دوران آپریشن شہید ہونے والے 4 سیکیورٹی اہلکار سپرد خاک

Now Reading:

پشاور میں دوران آپریشن شہید ہونے والے 4 سیکیورٹی اہلکار سپرد خاک
سیکیورٹی اہلکار

پشاور میں دوران آپریشن شہید ہونے والے 4 سیکیورٹی اہلکار سپرد خاک

راولپنڈی: پشاور میں دوران آپریشن شہید ہونے والے 4 سیکیورٹی اہلکار سپرد خاک کردیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 جولائی 2024 کو پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف دوران آپریشن شہادت پانے والے پاک فوج کے شہداء کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سپاہی محمد ادریس شہید (عمر: 34 سال، ساکن ضلع صوابی)، سپاہی بدام گل شہید (عمر: 34 سال، ساکن ضلع کوہاٹ ) اور کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے سب انسپکٹر تاجمیر شاہ شہید، (عمر: 38 سال، ساکن ضلع پشاور) اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم شہید (عمر: 34 سال، ساکن ضلع مانسہرہ) کو اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر حاضر سروس فوجی اور پولیس افسران و جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پشاور؛ سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 3 دہشت ہلاک، 4 جوان شہید

Advertisement

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر حسن خیل میں کارروائی کی۔ انٹیلیجنس بیسڈ اپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم بھی شامل تھا، دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم 26 مئی کو کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ شہید کی شہادت کا بھی ذمہ دار تھا، آج کی کارروائی میں 26 مئی کے واقعے میں ملوث ذمہ داروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 سیکیورٹی اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، شہداء میں صوابی کے رہائشی 34 سالہ سپاہی محمد ادریس، کوہاٹ کے رہنے والے سپاہی بادام گل، پشاور کے 38 سالہ سب انسپکٹر تاج میر شاہ اور مانسہرہ کے 34 سالہ سب انسپکٹر محمد اکرم شامل ہیں، شہید ہونے والے پولیس کے سب انسپکٹرز کا تعلق سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا سے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر