Advertisement
Advertisement
Advertisement

عراق جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا چوتھا خریدار بننے کو تیار

Now Reading:

عراق جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا چوتھا خریدار بننے کو تیار
عراق

عراق جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا چوتھا خریدار بننے کو تیار

اسلام آباد: پاک عراق دفاعی تعلقات میں اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے،  عراق جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا چوتھا خریدار بننے کو تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق عراقی وزارت دفاع کے جنرل سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان کے دورہ پاکستان میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، عراقی وفد نے باضابطہ طور پر پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے خصوص میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عراق پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے بلاک تھری کے حصول کا خواہش مند ہے،عراق پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کے کم از کم 2  سکواڈرنز کے حصول کا خواہاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عراقی پائلٹس کی تربیت کی تیاریاں جاری ہیں، عراق پاکستان سے مزید 12 سپر مشاق طیارے بھی خریدنا چاہتا ہے۔

علاوہ ازیں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ڈیل کے ساتھ پاکستان عراقی پائلٹس کو تربیت بھی فراہم کرے گا، پاکستان عراقی فضائیہ کے اہلکاروں کو ایئر ڈیفنس اور سائبر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی تربیت فراہم کرے گا۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان میں عراقی پائلٹس ٹریننگ کے ساتھ ایئر ڈیفنس اور سائبر ٹیکنالوجی کے شعبے میں جلد ہی عراقی اہلکاروں کی تربیت کا عمل شروع کیا جائے گا، پاکستان ایئر فورس اور عراقی فضائیہ ایڈوانسڈ ٹیکٹیکل ٹریننگ کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی بالخصوص آپریشنل صلاحیتوں کو فروغ دینے میں تعاون کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر