
سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخواہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 30 خوارج ہلاک
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک اور 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 اگست کی درمیانی رات جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 خوارج کو جہم واصل کردیا گیا جبکہ پاک فوج کے 4 جوان بھی وطن پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار نثار حسین، نائیک راشد گل، نائیک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت شامل ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو تقویت بخشتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News