Advertisement
Advertisement
Advertisement

میجر عزیز بھٹی کے یوم شہادت پر سروسز چیفس اور مسلح افواج کا خراج عقیدت

Now Reading:

میجر عزیز بھٹی کے یوم شہادت پر سروسز چیفس اور مسلح افواج کا خراج عقیدت

میجر عزیز بھٹی کے یوم شہادت پر سروسز چیفس اور مسلح افواج کا خراج عقیدت

لاہور: 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کے 59 ویں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نشان حیدر یافتہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول رکھے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 59 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور مسلح افواج انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج میجرعزیز بھٹی کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہداء کے خاندانوں کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ میجرعزیز بھٹی شہید کے شاندار کارناموں نے دوسروں کو قربانی کے جذبے سے سرشار کیا، ان کی فرض شناسی، غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ 1965ء کی جنگ کے ہیرومیجر عزیز بھٹی شہید کا آج 59 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے، 1965ء کی جنگ ہو یا کوئی بھی محاذ، قوم کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے، ایسی ہی ایک مثال میجر راجہ عزیز بھٹی کی ہے جن کی لازوال قربانی کے باعث 1965 کی جنگ میں جب بْزدل دْشمن نے پاکستان کو سرپرائز دینے کی ناکام کوشش کی تو وہ خود سرپرائز ہو گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر