Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس کا دورہ؛ کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ کا مشاہدہ

Now Reading:

آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس کا دورہ؛ کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ کا مشاہدہ

آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس کا دورہ؛ کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ کا مشاہدہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں خطے کی سب سے بڑی ملٹی نیشنل فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئر بیس پر ملٹی نیشنل ایکسرسائز انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا  جبکہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی انڈس شیلڈ 202 کا مشاہدہ کرنے کے لیے موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خطے کی سب سے بڑی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 میں 24 ممالک کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں، انڈس شیلڈ 2024 کا بنیادی مقصد حصہ لینے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا، فوجی تعاون کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

Advertisement

آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں، پاک فضائیہ کو جدید بنانے کے اقدامات اور اپگریڈیشن پروگرامز پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایکسرسائز آپریشن کے ساتھ ڈسپلے پر رکھے گئے جدید ترین جنگی آلات کا  اور ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ بھی کیا۔

اس دوران آرمی چیف کو سیکیورٹی چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کیلئے پاک فضائیہ کی جدت پسندی کی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

مشق کے دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے دلکش فضائی کرتب دکھائے، جس کے بعد آرمی چیف نے فضائی عملے سے بات چیت کی اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اہلکاروں کے عزم کو سراہا۔

آرمی چیف نے انٹر سروسز تعاون کے اہم کردار پر بھی زور دیا اور کہا کہ انٹر سروسز تعاون کسی بھی آپریشنل کامیابی کے حصول کے لیے ضروری ہے۔

دوسری جانب پاک فضائیہ کے سربراہ نے آرمی چیف کے دورے پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انڈس شیلڈ فضائی اور زمینی عملے کو دور حاضر کے جنگی چیلنجوں کا سامنا کرنے کی تربیت فراہم کرے گی۔

ایئر چیف نے تربیت اور آپریشنل حوالوں سے فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور جدید ترین ہتھیاروں کی نظام میں شمولیت کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ مشق انڈس شیلڈ 2024 شریک ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے میں کردار ادا کرے گی، مشق فضائی اور زمینی عملے کو عصری جنگی چیلنجوں کا سامنا کرنے کی تربیت کا موقع فراہم کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انڈس شیلڈ 2024 مشق کا موٹو “ساتھ ہیں تو مضبوط ہیں” ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر