پاک بحریہ کے جہاز کا افریقی ملک سیشلز کا دورہ؛ سول وعسکری حکام سے اہم ملاقاتیں
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون نے مشرقی افریقہ میں تعیناتی کے دوران افریقی ملک سیشلز کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بندرگاہ وکٹوریہ آمد پر پی این ایس معاون کا میزبان ملک کے اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد کمانڈنگ آفیسر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون نے سیشلز کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور سیشلز کے مابین موجودہ تعلقات اور تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے میزبان ملک کی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پی این ایس معاون کے مشرقی افریقہ کے دورہ سے پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
