Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا ہر ممکن خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیاری برقرار رکھنے پر زور

Now Reading:

آرمی چیف کا ہر ممکن خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیاری برقرار رکھنے پر زور

آرمی چیف کا ہر ممکن خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیاری برقرار رکھنے پر زور

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہر ممکن خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ کیا اور اس دوران فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف عاصم منیر کو مشق کے مقاصد اور طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں اور جنگی حکمت عملیوں کو نکھارنا تھا، مشق کے اغراض و مقاصد میں ابھرتے ہوئے آپریشنل چیلنجز سے نمٹنے کی مہارت کا حصول شامل ہے۔

مشق کے دوران آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس نے مشترکہ فائر کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement

آرمی چیف نے ہر ممکن خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ  مسلح افواج قوم کی پختہ حمایت کے ساتھ پیارے وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کمانڈر گوجرانوالہ کور اور انسپکٹر جنرل ایویلوایشن و ٹریننگ نے کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر