جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ؛ 16 جوان شہید، 8 خوارجی جہنم واصل
راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی کوشش میں 16 جوان شہید جبکہ 8 خوارجی جہنم واصل ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین میں خارجیوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 16جوان جام شہادت نوش کر گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 خارجی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 30 سالہ لانس نائیک لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع کرم سے ہے جبکہ 31سالہ لانس نائیک محمد اسحاق شہید ضلع کرک کے رہائشی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 38 سالہ حوالدارایوب خان شہید کاتعلق ضلع اٹک، 40سالہ حوالدار عمر حیات شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ، 26سالہ سپاہی محبوب رحمان شہید ضلع ٹانک، 26سالہ لانس نائیک شیر محمد شہید ضلع مالاکنڈ، 22سالہ سپاہی احسان الحق شہید ضلع لوئردیر، 25 سالہ سپاہی جنید شہید ضلع خیبر جبکہ 29سالہ لانس نائیک حامد علی شہید کا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔
اس کے علاوہ 37سالہ حوالدارمحمد حیات شہید بنوں کے رہائشی ہیں جبکہ 26سالہ سپاہی کلیم اللہ شہید ضلع لکی مروت، 41سالہ حوالدار طاہر محمود شہید ضلع کوہاٹ، 29سالہ لانس نائیک مصور شاہین شہید بھی ضلع کوہاٹ، 22سالہ سپاہی فیض محمد شہید ضلع مانسہرہ، 23سال سپاہی طیب علی شہید ضلع ہری پور اور 26سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
