Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طلائی تمغہ جیتنے والی پاک آرمی ٹیم سے ملاقات

Now Reading:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طلائی تمغہ جیتنے والی پاک آرمی ٹیم سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طلائی تمغہ جیتنے والی پاک آرمی ٹیم سے ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول میں طلائی تمغہ جیتنے والی پاک آرمی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ میں منعقد ہوئی تھی جس میں 143 ٹیمز نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول کو دنیا بھر میں سب سے کٹھن اور مشکل فوجی مشک تصور کیا جاتا ہے، پاک فوج کی ٹیم نے بے مثال مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی بار طلائی تمغہ حاصل کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کے نام بلند کرنے پر ٹیم کی شاندار کامیابی کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کیمبرین پیٹرول مشق، برطانیہ کے علاقے وسطی ویلز کے پرپیچ پہاڑی علاقے میں کی جاتی ہے، جس کے دوران شریک ٹیمیں جسمانی برداشت، حکمت عملی اور ذہنی صلاحیتوں کے مشکل امتحان سے گزرتی ہیں۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق کے دوران ٹیم ورک، قیادت، نظم و ضبط، ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، جو فوجی مہارت کے لئے بنیادی معیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر