آرمی چیف کا برطانیہ میں برٹش آرمی کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ
لندن: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ برطانیہ کے دوران برٹش آرمی کے گیریژنز کا فیلڈ وزٹ کیا، جہاں برطانوی فوج کے زیر استعمال بغیر عملے کے نظام سمیت اے آئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ وزٹ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو برطانوی فوج کے ماڈرنائزیشن پلان پر بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ برطانوی فوج کی جانب سے مصنوعی ذہانت اور بغیر عملے کے کام کرنے والے سسٹمز جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
