Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران مبینہ طور پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے کالعدم گروہ “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کی، جہاں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے، دونوں مقامات پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق ایسے گروہ سے تھا جو مبینہ طور پر بھارتی پراکسی کے طور پر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و امان کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Advertisement

کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مچھ اور مورگند، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: میر علی میں افسوسناک واقعہ؛ سیکیورٹی فورسز کو ملوث کرنے کی گھناؤنی سازش بے نقاب

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا قومی عزم

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ  بھارت اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر