چانڈکامیڈیکل کالج لاڑکانہ میں داخلے کیلئے لیا گیا این ٹی ایس ٹیسٹ مذاق بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تعلیم دشمنوں کےطلبا کے مستقبل سے کھلواڑ کا پردہ چاک ہوگیا۔ بول نیوز نے چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں داخلےکیلئےلیے گئے این ٹی ایس ٹیسٹ میں سنگین بے ضابطگیاں بے نقاب کردیں ۔
بول نیوز چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں داخلے کے لیے ہونے والے این ٹی ایس ٹیسٹ سے تین گھنٹے پہلے پیپر آؤٹ ہونے کا اسکینڈل سامنےلے آیا۔
پیپر آؤٹ کر کے فروخت کرنےکی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ طلبا نےاین ٹی ایس ٹیسٹ مسترد کرتے ہوئے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
طلبا نے الزام لگایا کہ پیپر تین گھنٹے پہلےآؤٹ ہوگیا تھا جبکہ آٹھ سے دس لاکھ روپے میں سیٹ فروخت کی گئی ۔طلبا کا کہنا تھا کہ پورے سال محنت کرتے ہیں ،غریب طلبا کہاں جائیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
