
خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے پردہ لازمی کر دیا گیا ۔
مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش کے مطابق طالبات کے لیے پری پور اور پشاور کے بعد پردہ کا فیصلہ اب صوبہ بھر میں نافذ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں بہت جلد پردہ کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا ۔
مشیرِ تعلیم کا کہنا ہے کہ طلبات کے لیے پردے کا فیصلہ مزہب اور کلچر دیکھ کر کیا ہے۔
مشیرِ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ آج کل کے ماحول کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ اس فیصلہ سے والدین بچیوں کو ڈر کی بنا پر گھر بیٹھانے کے بجائے تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجنے پر راضی ہو گئے۔
اس فیصلے پر کچھ لوگ تنقید کر رہے ہیں کہ یہ فیصلہ ہر گز نہیں کرنا چائیے تھا جس پر محکمہ تعلیم نے کہا کہ ہم نے اپنے اقدار کے تحت فیصلے کرنے ہیں، چادراورعبایا کی وجہ سے زیادہ بچیاں تعلیم کی طرف متوجہ ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News