
ملک کی دوسری بڑی جامعہ ، جامعہ کراچی کو شدید مالی خسارے کا سامنا ہے۔
ایکٹنگ وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ شدید مالی خسارے کے باعث ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ میں 50 سے زائد شعبے ہیں جن میں ریسرچ کرنے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں ، جبکہ ملازمین کی تنخواہوں اور بل کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
اس ضمن میں سیکریٹری جامعات اینڈ بورڈ نے جامعہ کراچی کو فنڈز جاری کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سمری بجھوادی ہے۔
سمری میں جامعہ کے خسارے کو کنٹرول کرنے کے لئے 615 ملین روپے فوری جاری کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
سمری میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ فوری طور پرجامعہ کی مالی مدد کر کے معاملات کو بہتر کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News