
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کل کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج کےلیے 9 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی تھی جس کے بعد آج سے کالج میں تعلیمی سرگرمیاں معمول پر آگئی ہیں۔
پرنسپل کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے ایکشن کمیٹی کی جانب سے کالج میں جاری ہڑتال کو ختم کرنے کے اعلان کے موقع پر کہا کہ اب اساتذہ کرام اور طلبہ وطلبات تعلیمی سرگرمیوں کی طرف بھر پور توجہ دیں اور ہڑتال کے نتیجے میں ہونے والے تعلیمی نقصانات کو پورا کریں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤ س میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو 90ملین روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا تاکہ گزشتہ دوہفتوں سے جاری ہڑتال ختم ہوسکے.
اس اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختربھی شریک ہوئے، وزیراعلیٰ کے اعلان کی روشنی میں ایکشن کمیٹی نے فوری طور سے ہڑتال ختم کرتے ہوئے بروز پیر مورخہ 7اکتوبر2019سے موخر تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیاہے اور تمام طالبعلموں اوراسپتال کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کلاسوں /ڈیوٹیوں پر حاضر ہوجائیں،واضح رہے کہ رورزانہ ڈینٹل اسپتال میں 300سے زائد مریضوں کاعلاج کیاجاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News