پاکپتن میں ڈاکٹر کو سرکاری کالج کی زمین پر قبضہ کرنا مہنگا پڑگیا۔
سرکار کالج کی زمین پر ڈاکٹر نے اپنا کلینک کھول لیا جس پر طباء آپے سے باہر ہوگئے اور مقبوضہ جگہ پر قائم ہسپتال دھاوا بول دیا۔
طلباء نے نجی ہسپتال کی دیوار اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے اور توڑ پھوڑ کے بعد طلباء نے نگینہ چوک میں احتجاج شروع کردیا
پاکپتن کی مصروف ترین چوک کو طلباء کی جانب سے ٹائر جلا کر کئی گھنٹے تک بلاک کئے رکھا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی پر احتجاجی شرکاء منتشر ہوئے۔
اسٹاف گورنمنٹ فریدیہ کالج کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر احسان نے رات گئے کالج کی دیوار توڑ کر قبضہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
