راجن پور: معذور بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد
 
                                                                              راجن پور کے اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد جاری ہے۔
تٖفصیلات کے مطابق قوت سماعت و گویائی سے محروم بچوں نے کھیلوں کے مقابلے میں بھرپور حصہ لیا، اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں معذور بچوں کے مابین مقابلوں میں بوری دوڑ ۔ رسہ کشی اور دوڑ کھیل شامل ہیں۔
اس مقابلے میں بچوں نے اپنی پرفامنس سے شائقین کو حیران کر دیا اور ہر مقابلے میں سبقت لے جانے کے لیے خوب زور لگایا مگر جیت محنت کرنے والوں کا مقدر بنی۔
اسپیشل اسکول کے طالبعلم سے بات ہوئی جس پر انہوں اپنا اظہارِ خیال دیا کہ ایسے کھیل کے مقابلوں کا انعقاد ضرور کروانا چاہیے اور ہمیں خوشی ہو رہی ہے کے ہم نے اس میں حصہ لیا۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم نے کہا کہ میں نے دوڑ میں پہلی پوزیشن لی ہے اور ہم بھی کسی سے کم نہیں ہے۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے مطابق یہ بچے عام بچوں سے بڑھ کر ہیں۔
سپورٹس آفیسر حفیظ کا کھیل کے مقابلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ معذور بچوں کے درمیان کھیلوں کے انعقاد کا مقصد ان میں معاشرے کے ساتھ چلنے کا حوصلہ پیدا کرنے ہے کہ وہ کسی بھی میدان میں عام بچوں سے کم نہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے سپورٹس پروگرام کا سلسلہ پورے ہفتے جارہی رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 