Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوتِ سماعت سے محروم بچے اسکالرشپ پر امریکہ پہنچ گئے

Now Reading:

قوتِ سماعت سے محروم بچے اسکالرشپ پر امریکہ پہنچ گئے
قوتِ سماعت

قوتِ سماعت سے محروم دونوں بچوں نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت امریکی اسکول میں اسکالرشپ حاصل کی اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بچے بن گئے۔

کراچی کے عثمان اور مٹیاری سے تعلق رکھنے والے دو بچوں نے معذوری کو اپنے خوابوں کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا، قوت سماعت سے محروم 2 پاکستانی بچوں نے شاندار کارکردگی کی بدولت امریکا میں اسکالر شپ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

16 سالہ عثمان کا تعلق کراچی کے علاقے لانڈھی اور بابر کا تعلق سندھ کے ضلع مٹیاری سے ہے اور یہ 2 ایسے بچے ہیں جنہوں نے معذوری کو اپنے خوابوں کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا۔

قوتِ سماعت سے محروم یہ دونوں بچے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت امریکن اسکول فاردی ڈیف میں اسکالر شپ حاصل کرکے یہ اعزاز پانے والے اولین پاکستانی بن  گئے۔

دونوں نےتعلیم کے میدان میں عمدہ کارکردگی دکھا کر امریکا میں امریکن اسکول فار دی ڈیف میں 5سال کی اسکالرشپ حاصل کی ہے۔

Advertisement

خیبرپختوانخوا کے بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

کم آمدن والے طبقے سے تعلق رکھنے والے ان دونوں طالب علموں کا خواب ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک میں قوتِ سماعت سے محروم افراد کی ترقی میں کردار ادا کریں ۔

پاکستان میں موجود ادارے ڈیف ریچ کے تحت بنیادی تعلیم حاصل کرنے والے یہ دونوں بچے اب امریکا میں زیر تعلیم ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی کہانی اشاروں کی زبان میں بتائی اور اپنے معیارِ زندگی میں بہتری کا بھی بتایا۔

ڈیف ریچ کی جانب سے دونوں طلبہ کو ماہانہ 200  ڈالر وظیفہ بھی دیا جارہا ہے۔

امریکن اسکول فار دی ڈیف میں اسکالرشپ حاصل کرنے والے پہلے دو پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر