بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے موسمِ سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے نوٹی فکیشن کےمطابق گرم علاقوں کے سرکاری اسکول یکم جنوری 2020 سے دس جنوری 2020 تک بند رہیں گے۔
اسکول کی چھٹیوں میں اضافہ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے،اس سے قبل 21 دسمبر 2019 کو اسکول کی چھٹیوں مین اضافہ کیا گیا تھا ۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق قلات منفی 5 ، کوئٹہ منفی 3 اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، کوئٹہ میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چل پڑیں ایسے میں شہریوں نےسلیمانی چائے کا استعمال شروع کردیا۔
سردی کے باعث شہر میں گیس غائب ہے اورشہری لکڑی جلانے اور مہنگے داموں گیس سلنڈر بھروانے پر مجبور ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے سبب گیس سلنڈر کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، قلات ، مکران اور رخشاں ڈویژنوں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت موسمِ سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہ کرنے پر بضد ہے۔
پہلے روز سرکاری اسکولوں میں اساتذہ تو موجود رہے پر طلبہ کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ متعدد نجی اسکولوں کے ازخود تعطیلات میں اضافے کے فیصلے سے والدین گومگو کا شکار بھی ہیں کیونکہ متعدد نجی اسکولوں نے 5 جنوری تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سندھ کے سیکریٹری تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکول کا تاحال موقف سامنے نہیں آ سکا جبکہ از خود تعطیلات میں اضافہ کرنے والے متعدد نجی اسکولوں کے خلاف تادیبی کارروائی بھی عمل میں نہ لائی جا سکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے حکومت سندھ سے سردی کی چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
چیئرمین پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شرف الزمان کا کہنا تھا کہ سخت سردی میں اسکول کھولنے پر والدین سراپا احتجاج ہیں۔
یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 22دسمبر سے31دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
