Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج اسلام کے عظیم مفکر امام شافعی کا یومِ وفات ہے

Now Reading:

آج اسلام کے عظیم مفکر امام شافعی کا یومِ وفات ہے
امام شافعی

آج عالم اسلام کے عظیم مفکر امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کا بمطابق عیسوی کلینڈر یوم وفات ہے، آپ کا شمار آئمہ اربعہ میں کیا جاتاہے ۔

آپ کا نام پورا نام محمد بن ادریس الشافعی ہے اور آپ ماہ رجب سال 150ھ بمطابق 768ء میں فلسطین کے شہرغزہ میں پیدا ہوئے۔

آپ کے والد مکہ مکرمہ سے ہجرت کرکے فلسطین آگئے تھے، اس کے بعد غزہ و عسقلان میں بھی رہے۔ امام شافعی کی ولادت کے کچھ دنوں بعد ہی ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا، ان کی والدہ ان کو واپس مکہ لے آئیں اور وہیں ان کی علمی تربیت ہوئی۔
آپ اپنے زمانہ کے بہت بڑے عالم اور فقیہ تھے عربی زبان پربڑی قدرت حاصل تھی اور اعلٰی درجہ کے انشاپرداز تھے۔

آپ نے اصولِ فقہ پر سب سے پہلی کتاب ’’الرسالہ‘‘ لکھی ’’الام‘‘ آپ کی دوسری اہم کتاب ہے۔ آپ نے مختلف مکاتب کے افکار و مسائل کو اچھی طرح سمجھا اور پرکھا پھر ان میں سے جو چیز قرآن و سنت کے مطابق پائی اسے قبول کر لیا۔ جس مسئلے میں اختلاف ہوتا تھا اس پر قرآن و سنت کی روشنی میں مدلل بحث کرتے۔ آپ صحیح احادیث کے مل جانے سے قیاس و اجتہاد کو چھوڑ دیتے تھے۔

Advertisement

آج بھی مصر، لبنان، شام اور فلسطین میں شافعی مسلک کے پیروکار بالخصو ص اور دنیا بھر میں بالعموم موجود ہیں۔

آپ کی عمر کا بیشتر حصہ مکہ، مدینہ، بغداد اور مصر میں گزرا اورآخرکار 204ہجری بمطابق 20 جنوری 820 کو مصرمیں وفات پائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر