Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے پچاس ہزار طلباء طالبات کو خوشخبری سنادی  

Now Reading:

حکومت نے پچاس ہزار طلباء طالبات کو خوشخبری سنادی  
شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ محکمہ ہائر ایجو کیشن کی فنڈنگ میں کمی نہیں کی جا رہی، پچاس ہزار طلباء طالبات کی اسکالرشپ کیلئے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے  کنیئرڈ کالج برائے خواتین کے 83ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ کہ حکومت اعلی معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

شفقت محمودنے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں محنت جاری رکھنے اور ملک وقوم کا نام روشن کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس ملک نے بہت کچھ دیا ہے اور ہمیں پڑھ لکھ کر معاشرے کی خدمت کی صورت میں ان احسانات کو واپس لوٹانا چاہئے۔

شفقت محمود نے  کہا کہ ہائر ایجوکیشن کا حصول اعزاز کی بات ہے، فارغ التحصیل طلبہ کو آگے بڑھ کر ملک کی خدمت کرناچاہئے جبکہ وزیراعظم عمران خان پرعزم ہیں کہ کوئی لائق طالب علم وسائل نہ ہونے کی بنیاد پر تعلیم سے محروم نہ رہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے  یہ بھی کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو برابر حقوق دیتا ہے تمام شہریوں کو برابر حقوق دینے کیلئے ریاست اپنا کردار ادا کرتی ہے جبکہ حکومت اسی وژ ن کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

Advertisement

تمام مدارس کی رجسٹریشن لازمی ہے، شفقت محمود

اس موقع پر پرنسپل کنیئرڈکالج برائے خواتین پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے کالج کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور تمام کامیاب طالبات کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ کنیئرڈ کالج برائے خواتین پچھلے 107 سال سے خواتین کی تعلیم وتربیت پر پوری محنت کررہا ہے تاکہ خواتین کومعاشرے کا کارآمد حصہ بنا سکیں اور وہ ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار اداکر سکیں۔

تقریب میں ایم اے (ای ایل ٹی)بی اے/بی ایس سی اور ایم فیل سمیت 653 ڈگریاں طالبات میں تقسیم کی گئیں جبکہ 14 طالبات نے لنگویئج ، لٹریچ ، ایجوکیشن، سوشل سائنس اینڈ لائ،اپلائیڈ سائنسز،بزنس سٹیڈیز،آرٹس، ڈیزائن اینڈ میڈیا کمیونیکیشن، فزیکل اینڈ ارتھ سائنسز اور بائیلوجیکل اینڈ لائف سائنسز میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔43طالبات اپنا نام پرنسپلز اونرایبل میرٹ لسٹ میں شامل کروانے میں کامیاب رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر