
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جبکہ ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کرونا وائرس کے حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت پنجاب کے ڈاکٹرز پنجاب کے تمام ایئرپورٹس پر الرٹ ہیں۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ پنجاب بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق عوام میں بیداری شعور کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ ایئرپورٹس پر چین سے آنے اور جانے والے مسافروں کے اعداد و شمار اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔
اجلاس میں صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراختر ملک، ڈی جی پی آر ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر، مشیر صحت حنیف خان پتافی، ایڈیشنل سیکرٹری سوشل سیکٹر سی ایم آفس رفاقت علی، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان و دیگر حکام نے شرکت کی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا سیالکوٹ میں نیا ہسپتال بنانے کا اعلان
واضح رہے اس سے قبل بھی صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیالکوٹ میں 500 بستروں پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا تھا۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے دوسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج میڈیکل فیلڈ میں طلباوطالبات کا بہترین رزلٹ دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ ڈاکٹرز کی بھرتیاں کی گئیں جبکہ کئی دہائیوں بعد پنجاب میں نئے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں اور آج ڈاکٹرز خدمت انسانیت کے عہد کا حلف اٹھا رہے ہیں ،ڈاکٹرز اپنے پیشہ کو عبادت سمجھ کر لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News