Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بھر کے اسکولوں میں صبح اسمبلی لازمی قرار دے دی گئی

Now Reading:

سندھ بھر کے اسکولوں میں صبح اسمبلی لازمی قرار دے دی گئی
school

وزیر تعلیم سعید غنی نے کالجز کے بعد اسکولوں کے لیے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے بھر کے اسکولوں کے لئے صبح اسمبلی کو لازمی قرار دی دیا ہے۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں صبح اسمبلی لازمی طور پر کی جائے گی اور تمام طلبہ یونیفارم میں کلاسز لینے کے پابند ہوگے۔

ڈائریکٹریٹ اور ضلعی افسران اسکولوں کی نگرانی کر کے سیکریٹریٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے پابند ہوگے۔

دیئے گئے احکامات میں تمام اسٹاف کو مکمل حاضری رکھنے کی ہدایات بھی شامل ہیں جبکہ وزیر تعلیم سعید غنی سرپرائز وزٹ بھی کیا کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرتعلیم کا منصب سنبھالتے ہی سعید غنی نے کالجز سے متعلق اہم احکامات جاری کردیئے تھے۔

سعید غنی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے کالجز میں صبح کی اسمبلی کو لازمی قرار دیا تھا۔

صوبائی وزیر کے احکامات کے بعد سیکرٹری کالج ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت تمام کالجز میں صبح ساڑھے آٹھ بجے اسمبلی ہوگی۔

وزیرتعلیم نے صوبے بھر کے کالجز میں طلبہ کو کلاسز کا پابند بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالجز کا عملہ بھی وقت کی پابندی کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر