Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم ہاوس یونیورسٹی کا قیام جلد سے جلد ہونا چاہیے، اسد عمر

Now Reading:

وزیراعظم ہاوس یونیورسٹی کا قیام جلد سے جلد ہونا چاہیے، اسد عمر
منصوبہ بندی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی کا قیام جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ میں ایسے مضامین پڑھائے جانے چاہئیے جو ملکی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں معاون ثابت ہوں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام سے متعلق  اجلاس ہوا ، پروفیسرڈاکٹر عطاالرحمان نے جامعہ کےحوالے سے  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  8 ڈیپارٹمنٹس پر مشتمل یونیورسٹی میں  ٹیکنالوجی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی جہاں ایک ہزار سے زائد پی ایچ ڈی سکالرز کو داخلہ دیا جائیگا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کی فیزبیلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لئے 200 ملین روپے کا بجٹ درکار ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے جامعہ میں جدید ٹیکنالوجی کے مضامین متعارف کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں پڑھائے جانے والا نصاب ایسا ہو جس سے ملک کی پیداواری صلاحیت  بڑھانے میں مدد مل سکے۔

Advertisement

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو یونیورسٹی سے متعلقہ ٹیکنالوجی پر خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ شعبے کومسابقتی بنانےکیلئےٹیکنالوجی سےروشناس کرنےکی ضرورت ہے، وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں وفاقی کابینہ نے وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے دارالحکومت کے ماسٹر پلان میں مخصوص تبدیلی کی منظوری دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر