Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیمبرج انٹرنیشنل نے پاکستان میں امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا

Now Reading:

کیمبرج انٹرنیشنل نے پاکستان میں امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا
کیمبرج انٹرنیشنل

کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امتحاناتا یکم جون تک نہیں ہوں گے جبکہ کچھ امتحانات یکم جون سے شیڈول ہیں۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ طلبا کی حفاظت کے لیے پاکستان حکومت کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں امتحانات یکم جون پلان کے مطابق ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس  میں تمام صوبوں کے نمائنے موجود تھے۔

اجلاس میں کمبرج سسٹم کے تحت ہونے والے امتحانات کو زیر بحث لایا گیا تھا اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کردیئے جایئگے جس کا باقاعدہ اعلان کمبرج کی جانب سے خود کیا جائیگا۔

دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے بھی سوچل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کمبرج سسٹم کے تحت او، اے لیول کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں لابتی کمبرج اس بات کا اعلان خود کریگا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وفاقی کی جانب سے کورونا وائرس کی پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک گیر 5 اپریل تک اسکول، کالجز سمیت تمام تعلیم ادارے بند رکھے جائیگے۔

Advertisement

سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو تاحال 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ نویں، دسویں کے امتحانات کا بھی اعلان ہوا ہے، اعلان میں سندھ کے نئے تعلیمی سال کے متعلق بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر