
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے کہا ہے کہ اب کوئی نجی اسکول یونیفار م ، کتابیں خریدنے پر مجبور نہیں کرسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی اسکولوں کی من مانی پر ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ اب کوئی نجی اسکول والدین سے منظور شدہ فیس سے زیادہ وصول نہیں کر سکتا اور نہ ہی والدین کو کتابوں، یونیفارم سمیت اسٹیشنری کی خریداری پر پابند کر سکتا ہے۔
اپنے بیان میں ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے کہا کہ اسکول والدین سے مدر ڈے، فلاور ڈے، کلر ڈے و دیگر ایام منا کر والدین کے مالی بوجھ پر اضافہ کرتے ہیں۔
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے مزید کہا کہ تمام نجی اسکول والدین کو کتابوں، یونیفارم کی فہرست فراہم کرنے کے پابند ہونگے جس کے بعد والدین اپنی سہولت کے مطابق کہیں سے بھی یونیفارم اور کتابیں خرید سکتے ہیں۔
سندھ میں اسکول 16 مارچ سے ہی کھلیں گے
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے نجی اسکولوں پر نگرانی کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اسکول نے والدین پر دباؤ ڈالا یا اضافی فیس وصول کی تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
یاد رہے اس سے قبل سپریم کورٹ نے اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کا تفیصلی فیصلہ کیا تھا۔
فیصلے میں عدالت نے نجی اسکولوں کی فیس میں 2017 کے بعد ہوئے اضافے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نجی اسکولوں کو2017والی فیس وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا تھا کہ نجی اسکول2017والی فیس وصول کے کرنے کے مجاز ہوں گے، والدین سے وصول اضافی فیس آئندہ فیسوں میں ایڈجسٹ کی جائے۔
عدالت نے حکم دیا تھا کہ نجی اسکول قانون کے مطابق اپنی فیسوں کا دوبارہ تعین کریں، اسکول فیس کی ری کیلکولیشن کی نگرانی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی، متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظورشدہ فیس ہی والدین سے لی جاسکےگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News