Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی سال کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا جائے گا، سعید غنی

Now Reading:

تعلیمی سال کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا جائے گا، سعید غنی
سعید غنی

تعلیمی سال 2020 کے پیش نظر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ موجودہ تعلیمی سال کے متعلق اجلاس منقعد کیا جائیگا جس میں حالات حاضرہ کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں موجودہ صورتحال کی پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات، ملتوی پرچوں اور تعلیمی سال کے حوالے سے بتایا کہ امتحان کے بغیر پروموٹ کیا جائیگا یا نہیں اس کا فیصلہ اجلاس میں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن اس معاملے پر جلد اجلاس منعقد کیا جائیگا اور مکمل مشاورت کے بعد ہی آخری فیصلہ بھی کیا جائیگا۔

یاد رہے کہوزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سندھ کابینہ کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر کر تعلیمی ادارے 30 مئی تک موسم گرما کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے مسئلے کے پیدا ہونے کے بعد سے احتیاطی طور پر اسکول بند تھے لیکن اب اسکول 16مارچ سے کھل جائیں گے کیونکہ اس حوالے اجلاس ہوچکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ گذشتہ اجلاسوں میں ممبرز کی اکثریت کی رائے تھی کہ اسکول کھول دینے چاہیں جبکہ وزیراعلی سندھ نے جو اجلاس کیا اس میں بھی تمام ایکسپرٹس نے موقف دیا تھا کہ اسکول کھولے جاسکتے ہیں لیکن ٹاسک فورس کی میٹنگ میں ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ اسکول کھولنے ہیں یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر