Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹرک کے امتحانات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، چیئرمین میٹرک بورڈ

Now Reading:

میٹرک کے امتحانات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، چیئرمین میٹرک بورڈ
امتحانات

چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ میٹرک بورڈ کے امتحانات مقرر کردہ تاریخوں پر ہی لئے جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کی جانب سے کئے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات 16 مارچ سے ہی لئے جائیگے جبکہ ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ذریعے بورڈ سے ایڈمٹ کارڈحاصل کر سکتے ہیں جبکہ ضلعی بنیاد پر ایڈمٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

میٹرک کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھائی جائے‘ پرائیویٹ اسکولز کا مطالبہ

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ والے دن اس ضلعے کی اسکول مالکان یا ان کے نمائندے بورڈ سے ایڈمٹ کارڈ وصول کر سکتے ہیں جبکہ 5مارچ کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد کے اسکولوں کو، 6 مارچ کو جمشید ٹاؤن اور گلشن اقبال کے اسکولوں کو، 7مارچ کوشاہ فیصل کالونی، ملیر، بن قاسم اور لانڈھی کے اسکولوں کو اور 9 مارچ کو کورنگی، صدر، لیاری،کیماڑی، اورنگی، سائٹ، بلدیہ اور گڈاپ کے اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز نے آج تمام بورڈ کو طلبا کو فوری طور پر ایڈمٹ کارڈ اور شیڈول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی جبکہ اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے میٹرک بورڈ کے امتحانات 25 مارچ سے کرانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

چیئرمین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات 25 مارچ سے شروع کیے جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند کردیئے گئے ہیں اسکولز بند ہونے کی وجہ سے 16 مارچ سے آغاز ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 مارچ  تک اسکول مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے ایڈمٹ کارڈ کی وصولی اور اجراء نہیں ہوسکتا ہے اور 16 مارچ تک امتحانی مراکز والے اسکولز بھی امتحانی تیاری نہیں کرسکتے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر