 
                                                                              سندھ بھر کے نجی اسکولوں کی فیسوں میں رعایت کا معاملے پر محکمہ تعلیم نے اسپیشل آرڈر جاری کر دیئے۔
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے تمام نجی اسکولوں کو متنبہ کر دیا جس کے تحت تمام نجی اسکول ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کے پابند ہونگے۔
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے کہا کہ تمام نجی اسکول تدریسی و غیر تدریسی عملے کو مکمل تنخواہ کی ادائیگی کریں اور جو اسکول والدین سے فیس لے چکے ہیں وہ ریفنڈ کریں یا آئندہ ماہ کی فیس میں ایڈجسٹ کریں۔
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھنے یہ بھی کہا کہ 31 مئی تک ماہ گرما کی تعطیلات سندھ بھر کے اسکولوں میں ہوگی جس کے باعث تمام نجی اسکولوں میں تدریسی عمل 31 مئی تک معطل رہے گا
پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے ڈائریکٹریٹ کا کہنا تھا کہ اسکول کے داخلی راستوں پر سینیٹائزر ہونا لازم ہے جبکہ فیس وصولی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے وقت اسکول میں ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔
پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے ڈائریکٹریٹ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اسکول طالب علم کو فیس وصولی کے لیے طلب نہیں کر سکتاجبکہ 3 افراد سے زیادہ اسکول کے انتظامی دفتر میں ہونے پر پابندی ہوگی۔
یاد رہے اس سے قبل پنجاب کے وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کے باعث حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکولوں کی بندش کو گرمیوں کی تعطیلات قرار دیے جانے پر فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت دی تھی۔
بول نیوز کی نشاندہی پر محکمہ تعلیم سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے ہر نجی اسکول کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں کم از کم 20 فیصد رعایت دینے کا پابند کردیا تھا جبکہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے صوبے کے تمام نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت جاری کر دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 