Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نجی اسکول کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت، نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

نجی اسکول کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت، نوٹیفکیشن جاری
اسکول کی فیسوں

سندھ بھر کے تمام نجی اسکولوں میں 2 ماہ کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایات پر محکمہ تعلیم کے ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں بیس فیصد رعایت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ یہ رعایت کرونا وائرس کے باعث صوبے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی سہولت کے پیش نظر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل ہم نے تمام نجی اسکولز کو والدین کو رعایت کی ہدایات دی تھی، تاہم اب تمام طلباء کو 20 فیصد فیسوں میں دو ماہ تک رعایت دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

سعید غنی نت بتایا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے اپنے تمام طلباء کی فیس میں 20 فیصد لازمی رعایت دیں گے اور یہ رعایت ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں طلباء کو دی جائے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اسکول کسی بھی تدریسی یا غیر تدریسی عملے کو اس دوران ملازمت سے نہیں نکالے گا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اس دوران مکمل تنخواہ کی ادائیگی کرنا ہوگی ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی جبکہ اس اس سلسلے میں اگر کسی اساتذہ کو اپنی شکایات کا اندراج کرانا ہے تو وہ  ڈائیریکٹوریٹ آف انسپیکشن  اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کو کرسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خبر آگئی
آسٹریلیا جانے کے خواہشمند طلبہ کیلئے بُری خبر
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ شیڈول سامنے آگیا
مراکش نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی
پرائمری اسکولز کے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی
نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر