 
                                                                              محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کا پابندکردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز کی نشاندہی پر محکمہ تعلیم سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے ہر نجی اسکول کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں کم از کم 20 فیصد رعایت دینے کا پابند کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام نجی اسکول تدریسی و غیر تدریسی عملے کو بروقت تنخواہیں اداکریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیسوں میں رعایت اور تنخواہ بروقت ادا نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
ترجمان نے کہا کہ فیسوں میں رعایت نہ ملنے پر شہری ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کو شکایت کریں۔تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی تنخواہ نہ ملنے پر ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سے رجوع کریں۔
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کا کہنا ہے کہ کمپلین سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ کمپلین سیل میں ریاض احمد، محب علی اور وقار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بول نیوز کی جانب سے نشاندہی کی گئی تھی کہ نجی اسکول فیسوں میں رعایت نہیں دے رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 