Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈائون کی وجہ سے اسکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا معاملہ

Now Reading:

لاک ڈائون کی وجہ سے اسکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا معاملہ
دفاتر کھولنے کے احکامات

اسکول کھولنے کا اعلان

لاک ڈائون کی وجہ سے اسکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے اسکول فیس میں رعایت کا سندھ حکومت کا حکم معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون کی وجہ سے اسکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے اسکول فیس میں رعایت کا سندھ حکومت کا حکم معطل کردیا ہے اور محکمہ تعلیم اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سندھ حکومت کو 22 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے کہ سندھ حکومت نے اسکول فیس میں اپریل اور مئی کی فیس میں 20 فیصد رعایت کا حکم دیا اور  حکومت نے اساتذہ اور عملہ کو پوری تنخواہیں بھی جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسکول مالکان کا کہنا ہے کہ فیس میں رعایت کے بعد اخراجات کو پورا کرنا ممکن نہیں ہے اور فیس میں رعایت کا فیصلہ کابینہ نے کیا یا کسی اور نے ؟ یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔

Advertisement

درکواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے فریقین کو سنے بغیر یکطرفہ حکم جاری کردیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل پنجاب کے وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم  سندھ کی جانب سے  کورونا وائرس کے باعث حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکولوں کی بندش کو گرمیوں کی تعطیلات قرار دیے جانے پر فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

بول نیوز کی نشاندہی پر محکمہ تعلیم سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے  ہر نجی اسکول  کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں کم از کم 20  فیصد رعایت دینے کا پابند  کردیا تھا جبکہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے صوبے کے تمام نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت جاری کر دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خبر آگئی
آسٹریلیا جانے کے خواہشمند طلبہ کیلئے بُری خبر
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ شیڈول سامنے آگیا
مراکش نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی
پرائمری اسکولز کے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی
نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر