Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے طلباء کو پروموٹ کرنے کا اعلان

Now Reading:

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے طلباء کو پروموٹ کرنے کا اعلان
میٹرک اور انٹر

صوبائی وزیر تعلیم برائے سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر مین میٹرک اور انٹر کے طلباء کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کردیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے شفقت محمود کی سرباراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر میں آٹھویں جماعت تک کے ساتھ ساتھ اب میٹرک اور انٹر کے طلباء کو بھی 3 فیصد اضافی مارکس کے ساتھ پاس کر کے پروموٹ کردیا جائیگا۔

سعید غنی کے اعلان کے مطابق 9ویں جماعت کے طلبا 10ویں جماعت میں پروموٹ ہوں گے ، 10ویں جماعت کے طلبا 11ویں جماعت میں پروموٹ ہوں گے اور 11ویں جماعت کے طالبا 12ویں جماعت میں پروموٹ ہوں گے۔

سندھ میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ سندھ بھر میں اس بار کسی بھی بورڈ کے تحت کوئی امتحانات نہیں لیئے جائینگے جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے فیل طلباء کو بھی پاس کیا جائے گا۔

Advertisement

اس سے قبل بھی سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے شفقت محمود کو بھی کہا تھا کہ ہم اپنی اسٹیرنگ کمیٹی کے سامنے وفاقی وزیر تعلیم کے فیصلے کو رکھیں گے اور آج 2 گھنٹے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں فیصلہ ہوا ہے کہ یکم جون سے اسکول نہیں کھلیں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو پروموٹ کیا جائے گا جبکہ طلباء کو پروموٹ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا اور ایک یا 2 پرچہ میں فیل ہونے والے طالب علم کا امتحان لے کر اسکو پروموٹ کر سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اور اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس کے متعلق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے سیکریٹری تعلیم و تعلیمی بورڈ کے سربراہان کو ٹاسک دیا گیا ہے اور اس پر کمیٹی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے آج غور کے لئے بیٹھے گی جس کے بعد کمیٹی کل تک اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر