
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیز کو تحقیق کے عالمی معیارات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحقیقات پر توجہ دینے کی خاص ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بارے میں میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجوں بالخصوص کورونا وائرس جیسی بیماریوں کی تحقیق پر خصوصی توجہ دیں۔
اجلاس میں جامعات کے سربراہوں نے اجلاس کو کورونا کے تناظرمیں اپنے متعلقہ طبی اداروں کی طرف سے حفظان صحت کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
آزادی اظہار صحافت پر ایک اور حملہ
اجلاس کو بتایا گیا کہ یونیورسٹیز نے تعلیم کی آن لائن فراہمی اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی نظام قائم کیا ہے۔
صدر نے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال میں طبی ماہرین اور میڈیکل یونیورسٹیوں کے اہم کردارکو خوب سراہا بھی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وارس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 34336 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ اب تک کورونا کے سب سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہونے کی تعداد ہیں۔
این سی سی کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 737 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 31 نئی اموات سامنے آئیں ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 13225 تک پہنچ گئی، سندھ میں 12610 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 5021 اور اسلام آباد میں 759 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News