
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتما م ہونے والے تمام امتحانا ت منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے آج پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی بورڈز کے زیر اہتما م ہونے والے تمام امتحانا ت منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بتایا کہ اس فیصلے کی منظوری قومی رابطہ کمیٹی میں دی گئی ہے۔
شفقت محمود نے بتایا کہ نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں جماعت کے طلبا کو سابقہ نتائج پر اگلی کلاسز میں ترقی دی جائیگی جبکہ یونیورسٹیز میں داخلے گیارہویں جماعت کے نتائج پر ملیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام جماعتوں کو پچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا جائے گا۔
ملک بھر کے تمام تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے، تمام کالجز ، یونیورسٹیاں بھی 15 جولائی تک بند رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News