Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرائیوٹ ایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم سندھ کو تجاویز پیش کر دیں

Now Reading:

پرائیوٹ ایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم سندھ کو تجاویز پیش کر دیں

نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات کے لیے اسکول و کالج ایسو سی ایشن نے تجاویز یش کردی ہیں جس میں پرائیوٹ اسکول و کالج ایسوسی ایشن کیتجاویز تجاویز شامل ہیں۔

تجویز پر اسکول و کالج ایسو سی ایشن کے نمائندے اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بحث کریں گے جس کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک لیے جائیں، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مرحلہ وار 20 جولائی سے 20 اگست تک لیے جائیں۔

امتحانی مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ 150 سے 200 بچوں کی تعداد رکھی جائے۔ امتحانی مراکز میں داخلے اور باہر نکلنے کے دوران فاصلہ رکھ کر قطار بنوائی جا سکتی ہے، امتحانی مراکز کے داخلی راستے پر تھرمل اسکینر ڈیوائس اور سینیٹائزنگ واک تھرو گیٹ کا انتظام کیا جائے۔

ہر بچے اور اسٹاف کے لیے پورا وقت ماسک پہننا ضروری قرار دیا جائے اور کچھ روز سے کھانسی، نزلہ زکام یا بخار میں مبتلا بچوں کو سالانہ امتحان میں شریک نہ کیا جائے ایسے بچوں کو ضمنی امتحان میں موقع دیا جائے۔

امتحانی پرچوں میں مختصر جواب والے سوالات اور MCQs ہوں اور اس کے لیے 12 سے 16 صفحات پر مشتمل سوالات و جوابات کے لیے ایک ہی کاپی ہونی چاہیے جبکہ پیپر کا دورانیہ دو گھنٹے کا رکھاجائے،حیدر علی معروضی اور مختصر سوالات کی وجہ سے پیپر اسیسمنٹ میں وقت کم صرف ہو گا۔

Advertisement

دسویں جماعت کا نتیجہ 31 اگست تک جاری کر دیا جائے جبکہ نویں جماعت کا نتیجہ 30 اکتوبر تک جاری کیا جاسکتا ہے۔ بارہویں جماعت کے نتائج 15 اکتوبر تک جاری کر دئیے جائیں اور گیارہویں جماعت کے نتیجے 30 نومبر تک جاری ہو سکتےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر