Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ

Now Reading:

سندھ حکومت کا امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ

سندھ کی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلے کرلئے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے کئے گئے فیصلے کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو کارکردگی کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اجلاس کے بعد سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے شفقت محمود کو بھی کہا تھا کہ ہم اپنی اسٹیرنگ کمیٹی کے سامنے وفاقی وزیر تعلیم کے فیصلے کو رکھیں گے اور آج 2 گھنٹے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں فیصلہ ہوا ہے کہ یکم جون سے اسکول نہیں کھلیں گے۔

اسکول فیس کی عدم ادائیگی پر داخلہ معطل نہ کرنے کا حکم

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو پروموٹ کیا جائے گا جبکہ طلباء کو پروموٹ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا اور ایک یا 2 پرچہ میں فیل ہونے والے طالب علم کا امتحان لے کر اسکو پروموٹ کر سکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ایک اور اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس کے متعلق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے سیکریٹری تعلیم و تعلیمی بورڈ کے سربراہان کو ٹاسک دیا گیا ہے اور اس پر کمیٹی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے آج غور کے لئے بیٹھے گی جس کے بعد کمیٹی کل تک اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کرنی پڑے گی اور کمیٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے وفاقی حکومت کو آگاہ کریں گے، یہ ممکن نہیں ہے کہ بچوں کی تعلیم بلکل بند کر دے کیونکہ اب نجی اسکول تو آن لائن تعلیمی دینے کو تیار ہے لیکن مسئلہ سرکاری اسکولوں کا آ رہا ہے۔

کمیٹی سیکریٹری تعلیم کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خبر آگئی
آسٹریلیا جانے کے خواہشمند طلبہ کیلئے بُری خبر
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ شیڈول سامنے آگیا
مراکش نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی
پرائمری اسکولز کے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی
نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر