
ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کر دی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ صرف صوبہ خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کی ہے۔
صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے کل اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کانفرنس میں صوبائی وزراء نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News