
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے تحقیق اور جدت کے ساتھ قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ روابط پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی۔
اس موقع پر وائس چانسلر نے تعلیم کے فروغ کے لئے یونیورسٹی کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کے تناظر میں طالب علموں کے تعلیمی نقصان سے بچاؤ کے لئے یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں آن لائن تعلیم کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں معیاری تعلیم کے فروغ کےلئے تحقیق، جدت پر مبنی تعلیم اور قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ روابط کو فروغ دیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ہر جگہ تعلیمی شعبہ متاثر ہوا ہے، آن لائن تعلیم کی فراہمی کے فروغ اور حوصلہ افزائی سے اس چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔
صدر مملکت نے گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ اور آ ن لائن کلاسیں شروع کر نے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی تعریف بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News