
اسکول اساتذہ نے دیگر کاروبار کی طرح اسکولوں کو بھی کھولنے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر کاروبار کی طرح اسکولوں کو بھی کھولنے کا مطالبہ کیا۔
پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ پندرہ لاکھ اساتذہ اور مالکان کے معاشی قتل پر سندھ سرکار خاموش ہے۔تمام کاروبار کھول دئیے گئے تو تعلیمی اداروں کا کیا قصور ہے۔
پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے مزید کہا کہ تعلیم دشمن سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے۔چار ماہ سے عمارت کا کرایہ اور دیگر ٹیکس اپنی جیب سے ادا کررہے ہیں۔پرائیویٹ اسکولز بند ہونے جارہے ہیں، ادارے کیسے چلائیں،اپنا گذارا مشکل ہوچکا ہے۔
احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں اسکولوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ اساتذ ہ نے بینرز ہاتھ میں تھامے اسکولوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News