
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاسکولز اگست تک بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قانونی وعدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےچیف جسٹس پاکستان، آرمی چیف،وزیر اعظم،وزرااعلی،گورنرز سےاپیل کی کہ ایس او پیز کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز بھی کھولے جائیں ۔
کاشف مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے پرائیویٹ سکولزکھولنے کے لیے عالمی معیار کے ایس او پیز تیار اورجاری کر دیے ہیں،لاک ڈاؤن باعث5کروڑطلبا کے تعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے2.5کروڑ پاکستانی بچےپہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں جبکہ مزید 5کروڑبچوں کے اضافہ سےکل7.5 کروڑ پاکستانی بچوں کوآئینی تعلیمی حق سے محروم کردیاگیاجن میں50 فیصد سے زائد تعداد لڑکیوں کی ہے۔
اسکول کھولنے کا فیصلہ کب ہو گا؟سعید غنی نے بتا دیا
کاشف مرزا نے یہ بھی کہا کہ کورونا سے شدیدمتاثرممالک میں تعلیمی ادارے کھلےہیں، چین کےصوبےووہان،سپین،انگلینڈ،انڈیا،ایران، بنگلہ دیش،سری لنکا سمیت امریکہ، روس،ڈنمارک،فرانس،سوئٹزرلینڈ، آسٹریا،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،جرمنی،جاپان،کوریا،سعودی عرب،اسرائیل ،ہانگ کانگ وغیرہ شامل ہیں،تو پاکستانی بچےتعلیم سے محروم کیوں رہے۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ اسکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا10اور2شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں، نجی اسکولز،پیف وپیماکا معاشی قتل کیا جارہا ہے جبکہ گست تک تعلیمی اداروں کی بندش سے 50%تعلیمی ادارے مکمل بنداور10لاکھ لوگ بےروزگار ہو جائینگے۔
کاشف مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر بچہ کو زندگی میں مساوی مواقع میسر آنے چاہیں،تعلیم ہر بچے کاآئینی حق اور 25-A ریاست کا آئینی فریضہ ہے جبکہ بچوں کواستاداور سکول دو! تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے 2025 تک مزید 20 لاکھ اساتذہ بھرتی کرنا ہوں گے۔
اپنے بیان میں کاشف مرزا نے چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف اور وزیراعظم سے داد رسی سے اپیل ہے کہ بورڈ امتحانات منسوخ کرنے اورطلبا کا مستقبل برباد کرنےکی بجائےامتحانات سماجی فاصلےبرقرار رکھ کرکیے جائیں اور بورڈز فیس کی مد میں 45لاکھ طلباسےوصول شدہ25ارب روپےواپس کریں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News