
قومی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، ملک بھر میں شیڈول اور غیر شیڈول امتحانات کو فوری ملتوی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے تمام صوبائی حکومتوں کو آگاہ کردیا ہے۔
سیکرٹری تعلیم نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کچھ تعلیمی ادارے اور مدارس نے ایس او پیز کے ساتھ جون، جولائی میں امتحانات لینے کی درخواست کی تھی جبکہ یہ امتحانات کے لیے موزوں وقت نہیں ہے۔
سیکرٹری تعلیم کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں، صوبائی حکومتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی امتحان نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News