Advertisement
Advertisement
Advertisement

طلباء کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا معاملہ، تعلیمی بورڈز کے سربراہان کا اجلاس طلب

Now Reading:

طلباء کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا معاملہ، تعلیمی بورڈز کے سربراہان کا اجلاس طلب

سندھ کے 8 لاکھ میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا معاملے پر سندھ تعلیمی بورڈز کے سربراہان کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے تعلیمی بورڈز کے قانون میں ترمیم کر دی گئی ہے اور اس سے متعلق سندھ کے تعلیمی بورڈز امتحانی نتائج کے سافٹ ویئر کو اپڈیٹ کرنے سے متعلق اجلاس میں غور کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ امتحانی نتائج کو تیار کرنے والے سافٹ ویئر کو اپڈیٹ کیا جائے گا، نویں اور گیارہویں جماعت کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت میں گزشتہ حاصل کر دہ نمبر کے ساتھ اضافی 3 فیصد دینے کے لیے سافٹ ویئر میں ترمیم کی جائے گی۔

سندھ اسمبلی میں انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن کا ترمیمی بل منظور

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 2 پرچوں میں فیل طلباء کو اوسطاً نمبر دینے کے لیے بھی امتحانی نتائج کے سافٹ ویئر میں ترمیم کی جائے گی۔

Advertisement

اس حوالے سے سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز ریاض الدین قریشی نےکہا ہے کہ ماہ اگست میں امتحانی نتائج کو تیار کرنے کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

تعلیمی بورڈز کا ترمیم بل صوبائی کابینہ اور اسمبلی نے منظور کر لیا ہے جس کے مطابق تعلیمی بورڈز کو اختیار ہے کہ طلباء کو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ کر سکتا ہے اور طلباء کو بغیر کسی امتحان کے پروموٹ وباء یا عالمی وباء کی صورت میں ایمرجنسی نافذ پر کیا جا سکتا ہے جبکہ طلباء کا پروموشن حکومت کی جانب سے جاری کر دہ پالیسی کے تحت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر