
طلبہ و طالبات کیلئے بڑی خبر، انٹر سال اول کے ایڈمیشنز فوری شروع کیے جانے کا فیصلہ ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ انٹر سال اول کے ایڈمیشنزفوری طور پر شروع کیے جانے سے متعلق سیکرٹری کالج ایجوکیشن کو تجویز دی ہے۔
میٹرک بورڈ کے چیئرمین نے سیکرٹری کالج ایجوکیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ انٹر سال اوّل میں داخلے کے لیے طلبہ بے چین ہیں اور ان کے پاس نویں کی مارکس شیٹ موجود ہیں۔
ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ داخلے کا عمل مکمل ہونے میں بہت وقت لگتا ہے لہذا اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں داخلے نویں کلاس کی مارکس شیٹ کی بنیاد پر دیے جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کا قیمتی وقت بچانے کے لیے پورے صوبے میں مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت داخلوں پر عمل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News