
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے وباء کے دنوں میں میڈیکل یونیورسٹیوں کیلئے برے نتائج لائیں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میڈیکل یونیورسٹیاں کورونا وائرس کے خلاف اگلے محاذوں پر جدوجہد کررہی ہیں، پی ٹی آئی نے گزشتہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں کمی کی ہے۔
The PTIs consistent assault on HEC funding is having very real consequences at a time medical universities are at the frontline battling #covid. PTI cut HEC funding in last budget & refused to significantly raise funding in this years budget. 1/2
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 7, 2020
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اقدام کے بعد یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کے باعث طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ہوگا جبکہ پی ٹی آئی کے اقدامات کے بعد اکثر یونیورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنا چاہئیے، عالمی وباء کے دنوں میں پی ٹی آئی کو اتنی غیرت نہیں آئی کہ وہ ٹیچنگ اسپتالوں اور میڈیکل یونیورسٹیوں کو سپورٹ کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News