آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نےاسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ اور چھ ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جس سے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے، ہم 15اگست سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے۔
صدر ئیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ہدایت خان نے کہا کہ کورونا زوال پذیر ہو گیا ہے کیسز کم ہو گئے ہیں، حکومت سے مذاکرات بھی کئے گئے مگر ہماری بات نہیں سنی گئی، حکومت نے اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم ملین مارچ کریں گے۔
صدر ایسوسی ایشن نے کہا کہ پریس کانفرنس میں سکول کھولنے کے لیے ایس ا وپیز بھی بتائے جائیں گے۔
.واضح رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 15 ستمبر کو ملک کے اسکول، کالج اور جامعات کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
