
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا نصاب وفاقی حکومت کے نصاب سے بہتر اور جدید ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں میں ملک بھر میں یکساں نصاب سے متعلق غور کیا گیا جبکہ طے ہوا کہ صوبائی تعلیم نصاب ختم کر کے وفاق کانصاب نہیں اپناسکتے۔
وزیر تعلیم سعید غنی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے ایک نصاب بھیجا ہے وہ پورے ملک میں متعارف کرانا چاہتے ہیں
اجلاس میں وفاق اور صوبےکےایک جیسےتعلیمی نصاب کی مخالفت کی گئی تاہم یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت اپنا تعلیمی نصاب برقرار رکھےگی تاہم وفاق کےنصاب میں اچھی چیزکوصوبائی نصاب میں شامل کیاجائے گا۔
اسکولوں کی بندش کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
مراد علی شاہ نے کہا کہ نصاب بنانا صوبائی حکومت کا اختیار ہے، سندھ حکومت نیا نصاب خود نوٹی فائی کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کو ہدایات کی کہ وہ سندھ اور وفاقی حکومتوں کے بنائے ہوئے نصاب کا موازنہ کریں ، دونوں نصابوں کا موازنہ کرکے تفصیلی رپورٹ دی جائے جبکہ جو چیزیں وفاقی حکومت کے نصاب میں بہتر ہو انکو اپنانے کیلئے منظوری لی جائے
اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، مشیر مرتضیٰ وہاب، سیکریٹریز اسکول اور کالجز ایجوکیشن ، محکمہ تعلیم کے ماہرین شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News