 
                                                                              سندھ حکومت کی جانب سے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کا کہنا تھا کہ جو اسکول حکومت کے اعلان کرنے سے قبل کھولے گا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی جانب سے کراچی کے 5 اضلاع کے لیے انسپیکشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ اس سے متعلق حکومتی نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی کے ضلع جنوبی میں رجسٹرار ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ خود اسکولوں کا جائزہ لے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعید غنی وزیر تعلیم سندھ نےکہا تھا کہ آسکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرینگے۔
انہوں نےکہا تھا کہ تمام نجی اسکولوں کو کھولنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی کیونکہ اس ظرح ہمارے بچوں کو خطرے میں ڈالا جائیگا اس لئے ان کے خلاف کورونا قانون کے تحت مقدمات درج ہونگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہجو نجی اسکولز صوبے بھر میں کھلیں ہیں ان کی رجسٹریشن فوری کینسل کردی جائے کیونکہ بچوں کی زندگی سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 